• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں 15 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باغ کورنگی مارفانی گوٹھ سے ایک لڑکی کی تشدد شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔مقتولہ کی شناخت 15 سالہ شہزادی ولد اللہ بچایو کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے اور عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ شہزادی ولد اللہ بچایو کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔گرفتار ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو کے علاقے میں پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم مقتولہ کو واپس کراچی لےکر آیا اور کلہاڑی کو وار سے قتل کردیا۔ گرفتار ملزم محمد شریف ولد رحیم رشتے میں مقتولہ کا نانا لگتا ہے۔گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیئے عوامی کالونی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید