• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں 30 اکتوبر تک کسٹمز اہلکاروں کی اسامیاں پر کرنیکا سرکلر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)ایف بی آر میں 30اکتوبر تک کسٹمز اہلکاروں کی اسامیاں پر کرنیکا سرکلر،چیئرمین ملک امجد زبیر کے حکم پر جاری کردہ سرکلر تمام چیف کلکٹرز‘ کلکٹرز‘ ڈی جی کسٹمز کو بھی بھجوا دیا گیا ، ایف بی آر نے چیئرمین وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے سرکلر جاری کیا ہے جسے ملک بھر کے چیف کلکٹرز آف کسٹم‘ ڈائریکٹر جنرلز آف کسٹم ڈیپارٹمنٹ‘ ملک بھر میں کلکٹر صاحبان اور ڈائریکٹرز کسٹم ڈیپاٹمنٹ کو بھجوایا گیا ہے۔ اس سرکلر میں ہدایات دی گئی ہیں کہ کسٹمز کے محکمے میں بنیادی سکیل ایک سے بنیادی سکیل 15تک کی جو اسامیاں خالی پڑی ہیں اُن پر بھرتی کا پراسیس 30اکتوبر 2024ء تک مکمل کر لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید