کراچی(این این آئی)سوئی سدرن انتظامیہ نے شہر قائد میں گیس کی بندش کا اعلان کردیا، حکام کے مطابق مرمتی کام کے باعث آدھے کراچی میں 24گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ 24انچ قطرکی طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کوسسٹم سے جوڑاجائیگا۔سوئی سدرن حکام کے مطابق آج(اتوار)صبح سے نصف شہر میں24گھنٹے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق ٹرانسمیشن پائپ لائن جوڑنے کے کام کے باعث گیس سپلائی معطل کی جائے گی،28جولائی کی صبح5بجے سے29جولائی کی صبح5بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی گیس بند ہوگی، گیس سپلائی معطل ہونے سے سرجانی ٹائون کے تمام سیکٹرز متاثر ہوں گے۔