کراچی(نیوز ڈیسک)ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔رومانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہنگری نے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، جو ایشیاء سے شروع ہونے والا عمل ہے، مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق اور روس کی طرف منتقل ہوجائے گی، آئندہ کئی دہائیوں شاید صدیوں تک ایشیاء دنیا کا غالب مرکز ہوگا۔وزیراعظم اوربن نے کہا کہ چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتیں ہوں گی، سابقہ عالمی نظام کی تبدیلی بھی 500 برسوں پر محیط رہی ہے، مغرب کی توقعات کے برعکس اب ہر کوئی روس کی حمایت کر رہا ہے، چین، شمالی کوریا کے ساتھ اب ایران، بھارت کے بھی روس سے اچھے تعلقات ہیں، نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکیہ بھی روس کے ساتھ ہے۔