• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی اپنے پینل وکلاء کی پیشہ ورانہ فیس اسٹرکچر پر نظرثانی، دگنی کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سول کورٹس سے لیکر سپریم کورٹ تک پیش ہونے کیلئے اپنے پینل وکلاءکیلئے پیشہ ورانہ فیس کے ڈھانچے کی شرح پر نظرثانی کرکےاسے دگنا کر دیا ہے،اعلیٰ عدالتوں کیلئےموجودہ فیس ایک لاکھ،پہلے کیس کیلئے شرح دس ہزار، مجموعی فیس 4 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی ،اعلیٰ عدالتوں جیسے ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کیلئے فیس ڈھانچے میں نظرثانی دگنی سے زیادہ تھی تاہم، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایف بی آر کا باضابطہ نوٹیفکیشن تمام چیف کمشنرز آف لارج ٹیکس پیئر آفسز ، میڈیم ٹیکس پیئر آفسز ، کارپوریٹ ٹیکس پیئر آفسز اور ریجنل ٹیکس پیئر آفسز کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل کے درمیان جاری کیا گیا ہےسرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول عدالتوں کیلئے فیس ڈھانچے کی موجودہ شرح پہلے کیس کیلئے 50,000 ، ایک جیسی ہر اضافی کیس کیلئے 6,000 روپے ہے لیکن مجموعی فیس 200,000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی نظر ثانی شدہ شرح پہلے کیس کیلئے 100,000 اور ایک جیسی ہر اضافی کیس کے لیے 10,000 روپے ہیں لیکن مجموعی فیس 400,000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی فوجداری عدالتوں کیلئےموجودہ فیس ڈھانچے کے تحت کچھ نہیں بتایا گیا ہے فیڈرل سروس ٹربیونل کیلئے موجودہ فیس کا ڈھانچہ روپے ہے 50,000 پہلا کیس اور یکساں ہر اضافی کیس کیلئے 6,000روپے ہوگی لیکن مجموعی فیس 200000روپے سے زیادہ نہیں ہوگی اب نظرثانی شدہ ایک لاکھ روپے ، پہلےکیس اور یکساں ہر اضافی کیس کیلئے 10,000 روپے ہےلیکن مجموعی فیس400000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی، اپیلٹ ٹربیونل کیلئےپہلے کیس کی فیس 60,000روپے اور ایک جیسی ہر اضافی کیس کیلئے8000 روپے ہوگی لیکن مجموعی فیس260000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی نظرثانی شدہ شرح120000 ہوگی جبکہ پہلا کیس اور ایک جیسی ہر اضافی کیس کیلئے 12,000فیس ہوگی لیکن مجموعی فیس500000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی اعلیٰ عدالتوں کیلئے موجودہ فیس 100000 روپے ہے پہلے کیس اور یکساں ہر اضافی کیس کیلئے فیس کی شرح 10,000روپے ہوگی لیکن مجموعی فیس 400000 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی متفرق اخراجات بشمول کورٹ فیس 3500روپے جبکہ پہلا کیس اور ایک جیسی ہر اضافی کیس کیلئے 2,500روپے فیس ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید