2011 میں آزادی حاصل کرنے والے افریقی ملک جنوبی سوڈان نے اولمپکس کی تاریخ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ پیرس اولمپکس میں باسکیٹ بال کے مقابلوں میں ساؤتھ سوڈان نے پیورٹو ریکو کو شکست دیدی۔
پیرس اولمپکس میں باسکٹ بال کے مقابلوں میں ساؤتھ سوڈان نے پیورٹو ریکو کو 79-90 سے ہرایا۔ یہ اولمپکس کے ٹیم مقابلوں میں جنوبی سوڈان کی پہلی کامیابی ہے۔
جنوبی سوڈان پہلی بار کسی ٹیم ایونٹ میں شریک ہے یہ اسکا پہلا ہی میچ تھا جسے جیت کر اس نے تاریخ رقم کردی۔
سوڈان سے 2011 میں علیحدگی کے بعد یہ جنوبی سوڈان کا تیسرا اولمپک ہے۔ اس سے قبل ایتھلیٹکس کے انفرادی مقابلوں میں جنوبی سوڈان کے ایتھلیٹس شریک رہے تھے، تاہم کوئی بھی پہلا مرحلہ پار نہیں کرسکا تھا۔
2016 میں جنوبی سوڈان کے تین کھلاڑی ایتھلیٹکس میں شریک ہوئے، کوئی بھی پہلا مرحلہ پار نہیں کرسکا تھا۔ میراتھون رنر کا 82واں نمبر رہا تھا۔
ٹوکیو اولمپکس میں بھی جنوبی سوڈان کے دونوں ایتھلیٹس پہلے مرحلے کو پار نہ کرسکے تھے۔