• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر تنقید کیوں کی؟

احمد شہزاد — فائل فوٹو
احمد شہزاد — فائل فوٹو 

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

احمد شہزاد نے ’جیو نیوز‘ کے مشہور پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ہونے والے پلیئرز آکشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ وفاداری کی بات کریں تو وہ وفاداری کے کہیں قریب بھی نہیں ہے، میں نے 3 یا 4 سیزن تک پرفارم کیا ہے لیکن مجھے کوئی فون کال نہیں آئی۔

کرکٹر نے اپنے علاوہ گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی سعود شکیل کے ساتھ فرنچائز کے سلوک کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کو 50 لاکھ روپے بھی ادا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

احمد شہزاد نے لاہور قلندرز کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کے باوجود فرنچائز نے فخر زمان اور حارث رؤف کو ریلیز کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو برقرار رکھا اور بعد ازاں نیلامی کے دوران فخر زمان اور حارث رؤف دونوں کو دوبارہ خرید لیا اور اس پر  ان کے 45 کروڑ روپے لگے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے11 ویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا جو کہ  3 مئی تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لیں گی یعنی 2 نئی فرنچائزز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور سیالکوٹ اسٹالینز بھی مقابلے میں شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ سابق مالک علی ترین کے ٹیم چھوڑنے کے بعد 2.45 ارب روپے میں فروخت ہونے والی ملتان سلطانز کا نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید