• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عکاس 

سوشل میڈیا فرد ہی نہیں، معاشرے کا بھی عکاس ہوتا ہے۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ لوگ کن چیزوں میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر مارٹن نے کل

واشنگٹن میں ایک تقریب میں بتایا۔

اس میں کئی ملکوں کے لوگ شریک تھے۔

اس کے بعد سب نے اپنے اپنے ملک میں

نمایاں سوشل میڈیا شخصیات کا ذکر کیا۔

ٹیلر سوئفٹ، سیلینا گومز اور دوسرے گلوکار،

امریکی میزبان نے بتایا۔

میسی، مارٹینز اور دوسرے فٹبالر،

ارجنٹینا کے نمائندے نے آگاہ کیا۔

امیتابھ، دیپکا اور دوسرے اداکار،

ہندوستانی مندوب نے مطلع کیا۔

میں نے جھجکتے ہوئے کہا، سیاست دان۔

تازہ ترین