سعودی اتحادی فورس نے کہا ہے کہ یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا۔
اتحادی فورس کا مزید کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا۔
اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔