• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران آبنائے کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، عباس عراقچی

عباس عراقچی :  فائل فوٹو
عباس عراقچی :  فائل فوٹو 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کردار کو برقرار رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے سے متعلق بیان پر ایرانی وزیر خارجہ نے ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر درست کہتے ہیں، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور پُرامن گزرگاہ فراہم کرنے والے کو اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 20 فیصد فیس یقیناً بہت زیادہ ہے، ہم منصفانہ رویہ اختیار کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید