• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: بالاکوٹ میں زلزلے کے ملبے سے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 بالاکوٹ میں زلزلے کے ملبے سے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد ہوئی ہیں۔

مانسہرہ اور شمالی پاکستان کے کو آنے والے 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں 4 سالہ جمال شفیق لاپتہ ہو گیا تھا اور بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد ہوئی ہیں۔

لاپتہ بچے جمال شفیق کے والد  کے مطابق مکان کی دوبارہ تعمیر کے دوران ملبے کے ڈھیر سے بچے کی باقیات ملی ہیں۔

والد شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ میرے گھر کے 8 افراد زلزلے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملبے سے ملنے والے کپڑوں اور جوتوں سے بیٹے کی شناخت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید