اسلام آبا د(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کواسمبلیوں سے استعفوں پر مجبور کیا‘فواد چوہدری پلانٹڈ آدمی تھا‘ فضل الرحمن سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ ان سے بات چل رہی ہے‘ان کی اسٹیبلشمنٹ سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں‘وہ جو کہہ رہے ہیں وہ مایوسی میں کہہ رہے ہیں‘جو پارٹی کے لیے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کر دیا ہے، چند کا تو پتہ چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کے لیے آیا تھا۔ ایک انٹرویو میں حامد خان نے کہا کہ شیر افضل مروت ذاتی تشہیر کرتے تھے‘ انہوں نے بیانات دے کر پارٹی کو نقصان بھی پہنچایا ہے‘بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں، اس لیے قیادت کا خلا ہے۔