• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس شروع ہوتے ہی پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ختم ہورہا ہے۔مایوس کن کارکردگی کے بعد وہ واپسی کا سامان پیک کررہے ہیں۔ایسے میں تمام تر امیدیں اب جیولین تھرور ارشد ندیم سے وابستہ ہیں۔گیمز کے تیسرے دن جنوبی کوریا سونے کے پانچ،چاندی کے تین اور کانسی کےایک تمغے سے میڈل ٹیبل پر ابتدائی برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔پیر کوجاپان نے سونے کے پانچ چاندی کےدو اور کانسی کے چار میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔چین نےسونے کے پانچ دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں ۔میزبان فرانس مجموعی طور پر 14تمغے جیت چکا ہے جس میںچار سونے سات چاندی اورتین کانسی کے میڈل شامل ہیں۔بھارت نے کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا ہے۔مردوں کے اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ میں جاپان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اہم خبریں سے مزید