کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت خارجہ کی کوششوں سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم جر منی کا ویز ا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تاہم قومی ٹیم کے صرف 16 کھلاڑیوں کو ویزا مل سکا جبکہ دو آ فیشلز طاہر زمان اورکوچ ذیشان اشرف کو ویزا مل گیا ہے ،ٹیم21جولائی سے جر منی میں شروع ہونے والے چار قومی جونیئر ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لے سکے گی، قومی ٹیم 19جولائی کو جر منی روانہ ہوگی، قومی جونیئر ٹیم کا دورہ ہالینڈ منسوخ کردیا گیا۔