نیویارک (جنگ نیوز) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 3.5 ملین امریکی ڈالر انعام حاصل کریں گے۔ یو ایس اوپن کے آرگنائزرز کے مطابق رواں برس شیڈول ایونٹ کی انعامی رقم میں مجموعی طور پر 4 ملین امریکی ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فاتحین 3.5، 3.5 ملین امریکی ڈالر انعام کے حقدار ٹھہریں گے۔ گزشتہ برس کی بہ نسبت ہر سنگلز راؤنڈ کی انعامی رقم میں 10، 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔