• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹیوں کے نام عالیہ اور شاہین رکھنے پر والدہ پریشان ہوگئی تھیں، مہیش بھٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اکثر بڑے کھل کر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔  

1998 میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے اپنے والدین کے مذہب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نانا بھائی ایک گجراتی ہندو برہمن تھے جبکہ والدہ شیرین محمد علی مسلمان تھیں۔ 

انھوں نے کہا کہ والدہ اس وقت کچھ شرمندہ سی ہوجاتی تھیں جب میں بڑے فخر سے اپنی مسلم شناخت کا تذکرہ کرتا۔ 

انھوں نے کہا والدہ اس وقت اور زیادہ پریشان ہوئیں جب میں نے اپنی بیٹیوں عالیہ اور شاہین کے مسلمانوں والے نام رکھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں دونوں مذاہب کا احترام کرتا ہوں، میری ماں مسلمان اور والد جنوئی پہننے (گجراتی ہندو ایک مخصوص دھاگے کو جسم پر پہنتے ہیں) والے تھے اور انھوں نے کبھی بھی خود کو سیکولر بناکر پیش نہیں کیا۔

مہیش بھٹ نے بتایا کہ سب سے اہم اور دلچسپ بات یہ تھی کہ دونوں نے اپنے اپنے مذاہب کو برقرار رکھا، آپس میں ان میں بلا کی محبت تھی لیکن کبھی ایک دوسرے سے یہ توقع نہیں کی کہ وہ اس کے مذہب کی پیروی کرے۔ 

بالی ووڈ فلمساز کا کہنا تھا کہ ممبئی میں 1992 کے ہندو مسلم فسادات کے دوران میری والدہ ہمیشہ ایک بڑا ٹیکا لگاتیں اور ساڑھی پہنتیں وہ اس قسم کی چیزیں پسند کرتی تھیں۔ لیکن اس کے ساتھ میں نے دیکھا کچھ ایسی چیزیں تھیں جو وہ چھپاتی تھیں۔ انھیں خدشہ تھا کہ ان کی اقلیتی حیثیت ہماری روز مرہ زندگی پر اثر انداز ہوگی، ان فسادات کے دوران وہ میرے بارے میں پریشان رہتی تھیں۔

مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اور زیادہ پریشان نظر آئیں جب میں نے اپنی دوسری بیوی سونی رزدان سے پیدا ہونے والی بیٹیوں کے نام شاہین اور عالیہ رکھے، یہ دونوں مسلمانوں کے نام ہیں۔ 

1970 میں مہیش بھٹ نے لورین برائٹ سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے راہول اور پوجا بھٹ پیدا ہوئے، جبکہ 1986 میں انھوں نے سونی رزدان سے شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید