مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ وزیرِ قانون کس کے اشاروں پر غیرآئینی اقدامات کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر قانون حکمران حکومت کو بچانے کے لیے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کے بل کو پر لگا دیے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کو اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا، پھر چند گھنٹوں میں کمیٹی سے منظور بھی کرا دیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، حکمران کچھ بھی کر لیں ان کا آخری وقت آپہنچا ہے۔