اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے طویل عرصے بعد شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ 5اگست کومقدمات کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں شریعت اپلیٹ بینچ تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔