• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے شہید دادا و پوتی کی یادگار تصویر شیئر کردی

فوٹو انسٹاگرام : ایناس ہنیہ
فوٹو انسٹاگرام : ایناس ہنیہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے شہید دادا اور پوتی کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایناس ہنیہ نے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

تصویر میں اسماعیل ہنیہ اور ان کی پوتی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران شہید اسماعیل ہنیہ نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنی ہوئی ہے، جبکہ دادا اور پوتی دونوں تصویر میں مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ شہید امل اپنے دادا اسماعیل ہنیہ سے بات کررہی ہیں، یہ دن ان دونوں کے درمیان ایک معاہدے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

ایناس ہنیہ نے مزید کہا کہ امل شہادت کے بعد اپنے دادا کے ساتھ جنت میں خوش ہوں گی، اللّٰہ ہمارے دلوں کو صبر اور اطمینان دے۔

واضح رہے کہ 11 اپریل 2024 کو عید کے دن حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عید کے پہلے دن خاندان سے ملنے جا رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں ان کے 3 بیٹے، حاضم، عامر اور محمد، جبکہ پوتے اور پوتیاں، جن میں مونا، امل، خالد اور رضان بھی شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید