• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں بچے کو سراج درانی کے عزیز نے قتل کیا، منعم ظفر


امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں بچے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا عزیز ہے۔

منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ظلم ہے جو یہ وڈیرے عوام پر کرتے ہیں، 9 سال کے بچے کا جرم یہ تھا کہ اس کی بکریاں وڈیرے کے کھیت میں داخل ہوگئی تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم پر لیوی کا خاتمہ ہونا چاہیے، 4 آئی پی پیز ایسی ہیں جنہوں نے ایک یونٹ بھی نہیں بنایا، ان ظالمانہ آئی پی پیز کا خاتمہ ہونا چاہیے، ملک میں ہر شہری مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم مسلط کی ہے، جاگیردار 9 ارب روپے اور تنخواہ دار طبقہ 368 ارب روپے ٹیکس دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مفت بجلی اور پیٹرول ختم ہونے سے ہزاروں ارب روپے بچ سکتے ہیں۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ سندھ میں پی پی کی حکومت کو 16 سال ہوچکے ہیں اور شہر کے لوگ جس تکلیف سےگزر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہیں کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید