مہنگی بجلی کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وہ یہاں مری روڈ پر بیٹھنے نہیں آئے، انہیں اپنی اگلی منزل کا پتہ ہے، فی الوقت حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ عوام کو ریلیف دے۔
راولپنڈی دھرنے میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غلط بیانی کی سیاست کر رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی ہمارے مطالبات رد کرنے کی کوئی بنیاد پیش نہیں کر سکی۔ یہ دھرنا جاری ہے اور ہم اگلے مرحلے کی طرف بھی بڑھ چکے ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی کے بعد گورنر ہاؤس پشاور اور لاہور میں گورنر ہاؤس اور چیف منسٹر آفس کے باہر بھی دھرنا ہوگا۔