• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد بھارت پہنچ گئیں

شیخ حسینہ واجد---فائل فوٹو
شیخ حسینہ واجد---فائل فوٹو 

بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچی ہیں، بھارت شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی صورتحال بہت خراب ہے، کیا ہو رہا ہے، علم نہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے بیٹے کی جانب سے اقتدار میں آنے والی کسی بھی غیر منتخب حکومت کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر زور دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید