ملتان( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو تاحال تقررنامےنہیں مل سکے،بتایا گیا ہے کہ تقرر نامے تیار ہو چکے ہیں‘اس سلسلے میں لاہور سے اعلیٰ حکام کے حکم کا انتظار ہے جس کے بعد فوری طور پر تقررنامے دئیے جائیں گے،واضح رہےکہ ضلع ملتان میں 840ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے ۔