• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ اجراء کا معاملہ دو ماہ میں حل ہو جائے گا، وزیر قانون

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء کا معاملہ دو ماہ میں حل ہوجائے گا، آئندہ ماہ (ستمبر )کے آخر تک پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی صلاحیت بڑھ کر روزانہ 55 سے 60 ہزار ہو جائے گی جس کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آغا سید رفیع اللہ اور سحر کامران کے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2004ء میں اس وقت کی ضروریات کے مطابق مشینری اور سافٹ ویئر لگایا گیا تھا جس کی استعداد24سے26ہزار یومیہ پرنٹنگ ہے مگر اب پاسپورٹ کی ڈیمانڈ بڑھ کر روزانہ 45 ہزار ہو چکی 

 اس کے علاوہ مشنز کی تعداد بھی 20 سے بڑھ کر 92 ہو گئی اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی بڑھ کر300گئے ، ان ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی مشینری اور جدید پرنٹرز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈرز کر لئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید