بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کے پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر ہونے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیغام جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونیش پھوگٹ نے گزشتہ روز 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، آج اب وہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نااہل ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کی صبح ونیش پھوگٹ کا وزن صرف 100 گرام زیادہ پایا گیا، اگرچہ مارجن چھوٹا تھا لیکن قوانین استثنیٰ کی اجازت نہیں دیتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونیش پھوگٹ کے پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے خاتون ریسلر کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی نے خاتون ریسلر کو حوصلہ دیا کہ امید نہ ہاریں اور مضبوطی سے واپس آئیں۔