• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک بچن کی ایشوریہ رائے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے جعلی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ، اداکارہ ایشوریہ رائے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو ایشوریہ رائے سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایشوریا اور میں نے جولائی میں علیحدگی کا فیصلہ کیا، گزشتہ کئی سالوں سے ہم اپنی بیٹی آرادھیا کے لیے ایک ساتھ ہیں لیکن آج میں آپ سے ایشوریا سے طلاق کی وجوہات پر بات کروں گا۔

یہ ویڈیو صرف چند سیکنڈز کی ہے اور ابھیشیک بچن کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے۔

تھوڑا سا غور کرنے پر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید