• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ، پائلٹ اور چین کے 4 شہری ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے نزدیک ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چین کے 4 باشندے سوار تھے۔

مقامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹیک آف کے 3 منٹ بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید