• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال پرانا اعزاز واپس حاصل کرلیا

بھارتی ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں 52 سال بعد مسلسل دو مرتبہ اولمپکس میڈل جیت لیا۔ 

بھارتی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2021 کے بعد پیرس اولمپکس 2024 میں بھی کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ 

پیرس اولمپکس میں بھارت نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں اس نے جرمنی کو 4-5 سے ہرایا تھا۔ 

واضح رہے کہ یہ بھارت کا فیلڈ ہاکی میں 52 سال بعد پہلی مرتبہ مسلسل دوسرا اولمپکس میڈل ہے۔ 

بھارت نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں مغربی جرمنی کو ہرا کر برانز میڈل جیتا تھا جبکہ 1972 کے میونخ اولمپکس میں نیدرلینڈز کو ہرا کر برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ 1968 اولمپکس میں پاکستان نے گولڈ جبکہ 1972 میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ 1972 کے میونخ اولمپکس میں پاکستان نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل سے دور کردیا تھا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید