• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 874 ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 874 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 49 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 402  ارب روپے ہے۔

معاشی تجزیہ نگار شنکر تلریجا کے مطابق مارکیٹ کا مثبت رجحان ماڑی پیٹرولیم کے بہتر نتائج کے سبب رہا۔ کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو بونس شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید