• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ 15 جنوری تک کپاس کی مجموعی پیداوار میں پچھلے سال کی نسبت 34 فیصد جبکہ پنجاب میں 35 اور سندھ میں 32 فیصد کمی ہوئی ہے۔

چیئرمین سی جی ایف کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار 54 لاکھ 90 ہزار بیلز رہی، 25-2024ء کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 11 لاکھ بیلز تھا۔

چیئرمین سی جی ایف نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی موسمی حالات اور گنے کی بڑھتی ہوئی کاشت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکسٹائل ملز رواں سال سب سے زیادہ 50 لاکھ سے زائد کاٹن بیلز درآمد کریں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید