سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کی بھرمار سے سائل دن بھرپریشان رہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے جمعرات کے دن کا زیادہ تر حصہ میٹنگ میں شرکت کرکے گزارجس سے ضلع بھر کے مختلف تھانوں سے آنے والے سائلین کو مشکل کا سامنا اٹھا نا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ تھانوں میں اہلکار اور ڈی پی او آفس میں افسران ان کے مسائل پر کان نہیں دھرتے۔رابط پر ڈی پی او کے پی اے ملک عطا نے بتایا کہ وہ ابھی دفترآئے انہیں نہیں معلوم کہ ڈی پی او کہاں ہیں۔