• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کی اولمپکس میں کامیابی پر چینی سفیر کی مبارکباد

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ پاکستانی بھائی بہنوں کو ارشد ندیم کی اولمپکس میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

ایک بیان میں چینی سفیر نے کہا کہ 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل اور جیولن فائنل میں نیا اولمپکس ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

جیانگ ژی ڈونگ نے ارشد ندیم کو بھی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ارشد ندیم کی شاندار کامیابی مبارک ہو۔ 

انھوں نے کہا ارشد ندیم 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ارشد ندیم نے اولمپکس میں جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

قومی خبریں سے مزید