• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا حماس اور الجہاد کے نام پر شیلٹر اسکول پر حملہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج نے حماس اور الجہاد پر حملے کے نام پر شیلٹر اسکول پر حملہ کردیا، تاہم حماس رکن نے اس مقام پر مزاحمتی تنظیم کے کسی بھی رکن کے موجود ہونے کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے علاقے الدرج میں نماز فجر کے وقت شیلٹر اسکول پر حملہ کیا ہے۔ 

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حماس اور اسلامی جہاد کے 20 ارکان اسکول سے آپریٹ کر رہے تھے۔

ادھر حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔ حماس کے سیاسی ونگ کے ایک رکن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ غزہ کے التابعین اسکول میں حماس کے ارکان موجود نہیں تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج پھر جھوٹ بول رہی ہے، شہریوں کو  نشانہ بنانے کےلیے مضحکہ خیز بہانے گھڑ رہی ہے۔

حماس کے رکن کا کہنا تھا کہ سخت پالیسی ہے کہ حماس ارکان شہریوں کو نشانہ بننے سے بچانے کےلیے انکے درمیان موجود نہیں ہوتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید