جوڈیشل مجسٹریٹ جیکب آباد کی عدالت نے ہزاروں کلو گٹکا رکھنے کے جرم میں 4 ملزمان کو سزا سنادی۔
عدالت سے 36 ہزار 270 کلو گٹکا رکھنے کے جرم میں سزا پانے والوں میں اسپیشل برانچ سکھر کے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو 2، 2 سال قید کی سزا جبکہ فی کس 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالت نے جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
جیکب آباد کے تھانہ آباد کی پولیس نے 24 مئی 2023ء کو دوران چیکنگ گٹکا برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔