• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے حقوق کیلئے سیاسی قیادت سے رابطے آخری مرحلے میں ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کےلیے سیاسی قیادت سے رابطے آخری مرحلے میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ افراسیاب خٹک سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد سیاسی جرگہ بنا کر صوبے کے حقوق کےلیے دلیل کے ساتھ وفاق سے بات کی جائے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ قیام امن پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ ترقی کا سفر آگے بڑھے۔

دوران ملاقات افراسیاب خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل کےلیے سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے گی۔

قومی خبریں سے مزید