کراچی(پی پی آئی)تبدیلی کی خبریں زیر گردش رہنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ردعمل بھی آ گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ،وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے ، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، جب تک اس عہدے پر ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔