• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

شان مسعود--- فائل فوٹو
شان مسعود--- فائل فوٹو

ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا جہاں کپتان شان مسعود نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ کوچز جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن سے بہت سیکھنے کو مل رہا ہے، ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، بہت اچھا موقع ہے کہ کوچز کے ساتھ کام کرنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے، ٹیم منیجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی۔

شان مسعود نے یہ کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے، ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، غیرملکی کوچز کے ساتھ بات چیت کرنے میں خلل نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے، پاکستان اپنے اسٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا، ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقینِ کرکٹ خوش ہو جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید