سیکریٹری صحت پنجاب کیخلاف صوبائی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے تحریک استحقاق جمع کروادی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے 50 سے زائد ارکان اسمبلی نے علی جان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی، جس کے متن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ارکان اسمبلی کو محکمہ صحت میں بہتری کےلیے نگراں مقرر کیا، سیکریٹری صحت نے حکومت پنجاب کے فیصلے کی تحقیر کی۔
تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا کہ سیکریٹری صحت نے مستقبل میں نیب اور اینٹی کرپشن سے ڈرانے کےلیے سفارشات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
وزیر اعلیٰ کے مقرر کردہ منتخب نمائندون پر مشتمل نگران کی سفارشات پر سیکریٹری صحت نے عمل نہیں کیا۔