• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کرنٹ سے جاں بحق ہونیوالے کمسن اذان کو انصاف مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذان کو انصاف مل گیا۔

سینئر سول جج ایسٹ کراچی نے 6 سال بعد مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک وائر لگانے میں ناکام رہی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے ہمارے ہرجانے کو درست قرار دیا۔

جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچے کے لواحقین کو کے الیکٹرک 48 لاکھ روپے ادا کرے۔

یاد رہے کہ 2017ء میں بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کمسن اذان جاں بحق ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید