• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو لیبیا میں قید کر کے اس پر تشدد کرنے اور پھر اسے لاپتہ کرنے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو 33، 33 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمان پر 18، 18 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے گزشتہ سال نوید نامی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دے کر لیبیا بھجوایا تھا۔

ملزمان نے نوید کو یورپ بھیجنے کے لیے اس کے گھر والوں سے 32 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ نوجوان اب تک لاپتہ ہے، جس کا مقدمہ دسمبر 2023ء میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید