• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج مہاجر کلچر ڈے منانے کا فیصلہ حکومت کا نہیں 1 سیاسی جماعت کا ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آج مہاجر کلچر ڈے منانے کا فیصلہ حکومت کا نہیں 1 سیاسی جماعت کا ہے۔

شرجیل میمن نے کراچی ایکسپو سینٹر میں بِلڈ ایشیا نمائش کا افتتاح کر دیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے سرمایہ کاری پاکستان آئے، ایسا ماحول پیدا کریں کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئیں، پاکستان میں بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں لانی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے اور طرز حکمرانی سے کاروباری حضرات کو سہولتیں دینی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی ملک میں مدعو کرنا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ چین سے اعلیٰ سطح کا وفد آیا تھا اور کئی چیزوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر اچھا ماحول بنانا ہے تاکہ غیر ملکی یہاں کا رخ کریں، ہمیں غیر ملکیوں کے لیے خاص قوانین بنانے چاہئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزا پالیسی کو آسان کیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ، معدنیات اور سہولتیں موجود ہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کی اچھی پروجیکشن کر سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی و سندھ حکومت ایسی تمام نمائشوں کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج مہاجر کلچر ڈے منانا ایک تنظیمی ایونٹ ہے، سندھ میں فسادات کروائے گئے جس کا مقصد تھا کہ یہاں سے انڈسٹری چلی جائے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں سندھ میں فسادات کے بعد انڈسٹری یہاں سے چلی بھی گئی تھی، آج بھی ہر کاروباری سمجھتا ہے انڈسٹری لگانے کی بہترین جگہ کراچی، دھابیجی یا نوری آباد ہے۔

قومی خبریں سے مزید