• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دکانداروں کا سرکاری قیمت پر چکن کی فروخت سے انکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان نرخ پر معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد دکانداروں نے سرکاری قیمت پر چکن کی فروخت سے انکار کر دیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرانے میں مکمل ناکام ہے اور لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں گوشت 709 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں انڈوں کی قیمت بھی 250 سے بڑھ کر 280 روپے درجن ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور انتظامیہ کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائم قام چیف جسٹس عابد عزیز نے پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوانے کی سفارش کر دی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کا چکن کی قیمت کے حوالے سے طریقہ کار غیر قانونی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید