• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب مرزا کی بیٹی میسا مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

فوٹوش بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوش بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار و میزبان محب مرزا نے بیٹی میسا مرزا کی سالگرہ پر دعائیہ پیغام شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار محب مرزا نے معروف سابقہ اداکارہ آمنہ شیخ سے 2005ء میں شادی کی تھی، یہ شادی 2019ء میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔

محب اور آمنہ کے یہاں 2015 میں بیٹی میسا کی پیدائش ہوئی تھی۔

آج کل میسا اپنی والدہ، اداکارہ آمنہ شیخ کے ہمراہ بیرونِ ملک مقیم ہے۔

2020ء کی اگست میں اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کر لی تھی، اداکارہ نے 21 ستمبر 2021ء کو اپنے یہاں دوسری اولاد، بیٹے عیسیٰ کو خوش آمدید کہا تھا۔

دوسری جانب اداکار محب مرزا نے بھی 2021ء میں ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کر لی تھی۔

محب مرزا ماضی میں متعدد بار اپنی بیٹی کی یاد میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔

اب چند گھنٹوں قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔


اداکار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری دختر میسا مرزا۔‘

پوسٹ کے اختتام پر اداکار نے بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید