• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان محب مرزا نےفادرز ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ نہیں جانتے اُن کی بیٹی کہاں ہے۔


گزشتہ اتوار 21 جون کو منائے گئے ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سب ہی ستارے اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ اس دن کو منا رہے تھے اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

ایسے میں پاکستانی اداکار محب مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ  ’کاش میں جانتا میری بیٹی کہاں ہے ، میں دعا اور امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی سے جلد ملوں، میں اپنی بیٹی میسا سے بہت پیار کرتا ہوں ۔‘

واضح رہے کہ محب مرزا کی پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ 2005ء میں شادی ہوئی تھی جبکہ اگست 2015ء میں ان کے گھر میسا مرزا کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایک نجی چینل کے شو میں محب مرزا بطور مہمان شریک ہوئے تھے اور انہوں نے اس بات تصدیق کی تھی کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں ہیں۔

تازہ ترین