اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پندرہ سال بعد سنی گئی ۔ نیب تفتیشی ٹیم نے مشرف دور کا منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کی سفارش کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے اسحاق ڈار کو پندرہ سال پرانے منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیدیا ہے ۔ پرویز مشرف دور میں ان کیخلاف بھاری رقوم ناجائز ذرائع سے بیرون ملک لے جانے کا کیس بنایا گیا۔ نیب ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ۔ نیب کا اعلیٰ سطح کا بورڈ جلد ہی تفتیشی ٹیم کے فیصلے کی منظوری دے گا ۔