• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں انصاف چاہیے، شیخ حسینہ کو سزا ملنی چاہیے، بنگلادیشی طلبہ کا مطالبہ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بنگلادیش میں ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ نے سابق وزیراعظم اور بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ  کیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے مختلف ہالز سے طلبہ جلوس کی صورت میں راجو مجسمے کے نیچے جمع ہوئے اور اس دوران انہوں نے نعرے لگائے کہ ’ہمیں انصاف چاہیے ، قاتل شیخ حسینہ کو سزا ملنی چاہیے‘۔

طلبہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ کیمپس میں کوئی بدنیتی سیاست نہیں ہوگی۔

اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ کی جانب سے ڈھاکا یونیورسٹی کیمپس میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں طلبہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں سیاست پر پابندی عائد کی جائے اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔

بعدازاں فوج نے صدر سے مشاورت کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا اور دو روز قبل ہی عبوری حکومت نے بھی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے 2 طالب علم ناہید اسلام اور آصف محمود بھی عبوری کابینہ میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید