• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: 3 سالہ بچی کا مبینہ قاتل گرفتار، زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف

تصویر بشکریہ مردان پولیس فیس بک، ایس پی صدر ڈویژن رحیم بخش کی میڈیا سے گفتگو
تصویر بشکریہ مردان پولیس فیس بک، ایس پی صدر ڈویژن رحیم بخش کی میڈیا سے گفتگو

مردان میں کراچی سے گئی 3 سالہ بچی کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی صدر ڈویژن رحیم بخش کے مطابق مردان کے علاقے خرکی میں 7 دن قبل قتل کی گئی 3 سالہ بچی کے مبینہ قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق کراچی کی ایک مقامی عدالت کے اہلکار کی 3 سالہ بچی 5 اگست کو اپنی ماں کے ساتھ نانی کے گھر آئی تھی، جو اسی روز گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی اور 8 اگست کو گاؤں کے پہاڑ سے اُس کی لاش ملی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے قاتل کی گرفتاری کےلئے پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جس نے بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پر جرم چھپانے کےلئےگلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔

ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق ملزم کے کم عمر ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

قومی خبریں سے مزید