بھارت میں پاکستان مخالف جذبات کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں، ہر گزرتے وقت کے ساتھ انتہاپسند سوچ کے حامل افراد کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک کیب ڈرائیور اپنے ملک سے متعلق حقیقت پر مبنی تنقید بھی برداشت نہ کرسکا۔
کیب میں بیٹھے ایک شخص (جسے ڈرائیور پاکستانی قرار دے رہا ہے) اور اسکی دوست نے بھارتیوں کو مطلب پرست قرار دے دیا۔
اپنے متعلق حقیقت سن کر انتہا پسند سوچ کا حامل کیب ڈرائیور سیخ پا ہوگیا اور پاکستان مخالف خرافات اگلنے لگا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ڈرائیور نے ان مسافروں کو بھی گاڑی سے اتار دیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں سے کوئی اس کیب ڈرائیور کا حامی نظر آیا تو کسی نے اس رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔