• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: مغوی کی بازیابی کیلئے جانیوالی موبائل الٹ گئی، مغوی کا بیٹا جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

گھوٹکی میں مغوی کی بازیابی کیلئے جانیوالی پولیس موبائل الٹ گئی، حادثے میں مغوی کا بیٹا جاں بحق اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل الٹنے کا واقعہ موٹروے محمد پناہ ترنڈہ کے قریب  پیش آیا، جس میں مغوی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے۔

واقعے کےخلاف ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سہراب کھٹیان کو 8 دن قبل اغواء کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او قابل بھیئو اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید