• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی علاقے بیلگورود سے 11 ہزار افراد کا انخلا، کرسک اور برائنسک میں حفاظتی نظام نافذ

 
روسی علاقے بیلگورود میں جنگی صورتحال کے بعد لوگوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا، جنگ کی تباہی کے آثار نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
روسی علاقے بیلگورود میں جنگی صورتحال کے بعد لوگوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا، جنگ کی تباہی کے آثار نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

روس نے سرحدی ریجن بیلگورود سے 11 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق گورنر بیلگورود کا کہنا ہے کہ بیلگورود کے ضلع کراسنا یاروگا سے سرحد پر دشمن کی سرگرمیوں کے سبب انخلا کرایا جا رہا ہے۔

روس نے کرسک، برائنسک اور بیلگورود کے علاقوں میں سخت حفاظتی نظام نافذ کر دیا ہے۔

روس اس کے اتحادی بیلاروس نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

یوکرین کی فوج کی جانب سے 6 اگست کو روسی سرحدی علاقے کرسک پر حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید